تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں ناپ تول میں کمی معمول، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انڈسٹریز اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں ترازو،باٹ پاس شدہ نہیں ہیں بلکہ کمپیوٹرائزڈ کانٹوں پر بھی ناپ تول میں کمی کی جا رہی ہے ،دکانداروں کی جانب سے ایل پی جی،پٹرول،ڈیزل،گوشت،سبزی،دالیں،فروٹ ودیگر اشیا ضروریہ کی پوری قیمت وصولی کے باوجود ناپ اور تول میں کم مہیا کی جا رہی ہیں۔اہل علاقہ نے محکمہ انڈسٹریز،لیبر ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔