JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ارتالی ورکاں کی کاروائی ،مشکوک شخص سے اسلحہ اور شراب برآمد

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ارتالی ورکاںمیں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص سے شراب، پسٹل، میگزین اور گولیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ارتالی ورکاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی انچارج سرفراز احمد مجددی اپنی ٹیم کے ہمراہ ارتالی ورکاں چوک میں ناکہ لگائے موجود تھے کہ اس دوران ایک شخص جو منگوکی کی ورکاں سے پیدل آ رہا تھا، پولیس کو دیکھ کر اچانک واپس بھاگنے لگا۔پولیس نے فوری طور پر مشکوک حرکت محسوس کرتے ہوئے اس کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر اسے قابو میں لے لیا۔ دوران تلاشی مشکوک شخص کے قبضے سے ایک بوتل شراب، ایک پسٹل، چار میگزین اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نعیم ولد محمد نصیر سکنہ فیروز والا، ضلع گوجرانوالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ تھانہ تتلے عالی روانہ کر دیا ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

NomE-mailMessage