JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

نوشہرہ ورکاں: شدید بارش کے باعث وین اسٹاپ کی چھت گر گئی، ایک خاتون زخمی، وین کو نقصان

 نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) نوشہرہ ورکاں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں آرائیں ٹریولز کے وین اسٹاپ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کی وجہ سے ٹیوٹا اسٹیڈ کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ چھت گاڈر اور لکڑی کے بالوں پر مشتمل تھی جو بارش کا وزن برداشت نہ کر سکی اور اچانک منہدم ہو گئی۔چھت گرنے سے ایک کھڑی وین مکمل طور پر زد میں آ گئی جسے شدید نقصان پہنچا، جبکہ قریب ہی موجود ایک خاتون ملبے کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں۔ واقعہ کے فوری بعد موقع پر موجود افراد نے ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کو اطلاع دی جس پر امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں خاتون کو بہتر علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق بارش کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری تھا اور چھت کافی پرانی اور خستہ حال تھی، جس کی بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ شہریوں  نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے اور کمزور ڈھانچوں کا فوری جائزہ لیا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔





NomE-mailMessage