JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں: 8 محرم الحرام کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر، سخت سیکیورٹی انتظامات

نو شہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) نوشہرہ ورکاں میں8محرم الحرام کا Aکیٹگری کا مرکزی جلوس گزشتہ روز دوپہر پونے ایک بجے العمران امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قبل شام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کی قیادت لائسنس ہولڈر عمران علی سبز واری نے کی۔جلوس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پنجاب پولیس، شہری دفاع اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوس کے روٹ پر مختلف مقامات پر تعینات تھے، جبکہ ملحقہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار مامور تھے۔ سیکیورٹی امور کی نگرانی ڈی ایس پی سرکل محمد عمران بیگ اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں شاھد محمود نے خود کی، جبکہ ایس پی صدر گوجرانوالہ بھی جلوس کے ساتھ موجود رہے۔جلوس کی روانگی سے قبل تمام روٹس پر ماہر اور تجربہ کار ٹیموں نے مکمل سرچ آپریشن کیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ جلوس فاروقیہ چوک، میں بازار، صدیقیہ چوک سے ہوتا ہوا مقررہ وقت پر واپس العمران امام بارگاہ پر بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔علاوہ ازیں، میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کی جانب سے جلوس کے شرکا کے لیے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں، جس پر شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔





NameE-MailNachricht