JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

نوشہرہ ورکاں: خاتون نے24سالہ نوجوان کا قیمتی اعضا کاٹ دیا ، واقعہ کہاں پیش آیا ؟

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)تحصیل نوشہرہ ورکاں کے علاقے محلہ رڑوالہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 24 سالہ نوجوان سیٹھ ابو سفیان پر مبینہ طور پر 36 سالہ خاتون "م" نے چاقو سے حملہ کر کے اس کا عضو تناسل کاٹ دیا۔ نوجوان کے ورثا کا مو قف ہے کہ مذکورہ خاتون نے نوجوان کو زبردستی دھکا دے کر اپنے گھر میں داخل کیا اور وہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے چاقو کے وار سے اس کا عضو تناسل شدید زخمی کر دیا، جس کے بعد نوجوان کی حالت غیر ہو گئی۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹری ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان کے عضو کا تقریبا 80 فیصد حصہ کٹ چکا ہے، جس کے بعد اسے گوجرانوالہ کے بڑے ہسپتال ریفر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ ماہرین مزید علاج کر سکیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ خاتون کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے دونوں فریقین سے تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔دوسری جانب اس ہولناک واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں کی جانب سے مجرمہ کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف مقامی آبادی کے لیے صدمے کا باعث بنا ہے بلکہ انسانی اقدار کے حوالے سے بھی ایک بڑا سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ متاثرہ نوجوان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔


NomE-mailMessage