JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی عوام سے عید پر قربانی نہ کرنے کی اپیل



 مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی عوام سے عید پر قربانی نہ کرنے کی اپیل

 مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل مراکش کے وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر جاری کی گئی۔

بادشاہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مراکش اس وقت شدید معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مویشیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اور ان کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

شاہی پیغام کے مطابق موجودہ حالات میں قربانی کی ادائیگی سے تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سخت متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے عوام اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کریں۔

بادشاہ نے یاد دہانی کروائی کہ قربانی سنت مکدہ ہے اور دین میں موجودہ مشکل حالات میں رعایت دی جا سکتی ہے۔

شاہ محمد ششم نے اپنی طرف سے دو بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ اس اہم سنت کی روح برقرار رہے۔

دوسری طرف بادشاہ کی اپیل کے بعد ملک بھر کی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور اچانک غائب ہو گئے جبکہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں مبینہ سرکاری اہلکار گھروں سے بھیڑیں ضبط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر عوام میں تشویش اور غصہ پایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مراکش سات سال سے خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے۔


NameE-MailNachricht