JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

بنگلادیش کے کرنسی نوٹوں سے بانی شیخ مجیب کی تصویرہٹا دی گئی



 بنگلادیش کے کرنسی نوٹوں سے بانی شیخ مجیب کی تصویرہٹا دی گئی

 بنگلا دیش کے کرنسی نوٹوں سے ملک کے بانی اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی اور نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کر دیے گئے۔

بنگلا دیشی بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں پر انسانی تصویر کے بجائے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات پرنٹ کیے گئے ہیں،ابھی 20، 50 اور 1000 مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔

بینک کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف مالیت کے نوٹوں کا مرحلہ وار اجرا کیا جائے گا، پرانے نوٹ اور سکے بھی گردش میں رہیں گے، یہ پہلا موقع نہیں کہ بنگلا دیش میں کرنسی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہو۔

جب ملک نے مشرقی پاکستان سے بنگلا دیش کا نام اختیار کیا تو پہلے نوٹوں پر ملک کا نقشہ دکھایا گیا، بعد میں شیخ مجیب الرحمان اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے اقتدار کے دوران شیخ مجیب کی تصاویر نوٹوں پر چھاپی گئیں۔

جب دوسری جماعتیں خاص طور پر بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اقتدار میں آئیں تو نوٹوں پر تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کی تصاویر بھی شامل کی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفی دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔


NomE-mailMessage