JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

دنیا نے جان لیا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں : مریم نواز



دنیا نے جان لیا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں : مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا یہ دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرات اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔

پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں،حکمت سے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا شاہینوں نے دشمن کے طیارے گر ا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔وزیراعلی نے کہا پاکستان کی قیادت مخلص ہے ، قوم متحد اور افواج ناقابل شکست ہیں۔شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے ،ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے ۔وزیر اعلی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماں کے عالمی دن پر شہدا کی ماں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہمارے شہیدوں کی بہادرماں کو مدرز ڈے مبارک ہو، خاموش جنگجو جن کے بیٹوں نے شہادت کو گلے لگایا تاکہ پاکستان فخر، خود مختار اور آزاد کھڑا ہو سکے -بہادر فوجیوں کی ماں کو سلام جو ہر شب دعا گو ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بیٹے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ وزیراعلی نے کہا شہدا کی ماں کے احسانات کے مقروض ہیں، بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔شہدا کی ماں کی محبت سب سے پاکیزہ، قربانی سب سے بڑی اور طاقت اس قوم کی روح ہے۔


NameE-MailNachricht