JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب ، 5 بھارتی طیارے ڈھیر، ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ



 بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب ،پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا۔


سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہیکہ پاک فوج نیجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔بھارتی میڈیا نے اپنے تین طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔


سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔


سیالکوٹ پولیس اور سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہیکہ کوٹلی لوہاراں میں پاکستان نے بھارت کے 2 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون پھٹ گیا اور دوسرا ڈرون فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا، نارووال میں پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ایک بھارتی ڈرون ظفروال کے گاوں تہرا کے قریب مار گرایا ہے جب کہ بھارتی ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


رات گئے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے، بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے، احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جن میں معصوم بچی شامل ہے۔


انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک بچی زخمی ہوئی جب کہ مسجد کو نقصان پہنچا، کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایاگیا جہاں ایک شہادت ہوئی اور ایک شخص زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاوں میں ایک گولہ گرا، شکرگڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہو۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے افواج دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے، دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔

NameE-MailNachricht