JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

لاکھوں مالیت کے قیمتی جانور چوروں کے ریڈار پر, مقامی پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام

نوشہرہ ورکا ں (تحصیل رپورٹر)نواحی گاں ماڑی بھنڈاراں سے ایک بھینس ایک بکری اور دو بکرے چوری ، تقریبا گزشتہ تین ماہ میں چوری کی متعدد وارداتیں لیکن مقامی پولیس عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی معززین دیہہ کے مطابق گزشتہ رات ماڑی بھنڈراں سے لیاقت انصاری کی قیمتی بھینس چوری ہو گئی ہے جبکہ اسی رات مشتاق ولد علی باز کی ایک عدد بکری اور دو بکرے بھی چوری ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں لقمان بھنڈر کی ایک گائے اور ایک بچھڑا بھی چوری ہوگیا رانا ناصر کے بھائی کے پانچ عدد چھترے بھی چوروں کی نظر ہو گئے ہیں لیکن تھانہ تتلے عالی پولیس ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی جبکہ گائو ں کی ہی خواتین سے دن دیہاڑے نقدی کیش چھین لیا گیا جس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا  اسی طرح گزشتہ ماہ الیاس ولد فریدا گجر کی ایک بھیڑ اور مرغی بھی چوری ہوئے ،اصغر گجر کے دو بکرے چوری ہوئے، حنیف ولد علی نواز گجر کے گھر چوری ہوئی جس میں چوروں نے نقدی کیش ،زیورات اور ایک موٹر سائیکل بھی چرالیا گیا لیکن مقامی پولیس ان تمام وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام نظر آئی ہے۔



NameE-MailNachricht