JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں :گرمی بڑھتے ہی غیر معیاری مضر صحت مشروبات کی فروخت جاری

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ، ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم کی مانگ میں اضافہ،غیر معیاری اشیا صحت کے لیے خطرہ بننے لگیں،بتایاگیاہے کہ جیسے ہی سورج نے اپنے تیور دکھانے شروع کیے تو شہریوں نے گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات،قلفیوں، آئس کریم اور برف کے گولوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے شہر کی گلیوں، بازاروں اور خاص طور پر تعلیمی اداروں کے سامنے ریڑھیاں سج گئی ہیں، جہاں رنگ برنگے مشروبات اور ٹھنڈی ٹھنڈی قلفیاں دستیاب ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ تیز دھوپ اور بڑھتی ہوئی گرمی کا واحد توڑ یہی ٹھنڈی اشیا ہیں ان کا ماننا ہے کہ گرمی کے دنوں میں جسم کو ٹھنڈک پہنچانے اور پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے مشروبات نہایت ضروری ہیں طبی ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ شدید گرمی میں ہائیڈریشن برقرار رکھنے کے لیے مشروبات کا استعمال مفید ہے لیکن بازار میں فروخت ہونے والے اکثر مشروبات غیر معیاری اور صحت کے لیے مضر ثابت ہو رہے ہیں ان میں مصنوعی رنگ، فلیورز اور سکرین جیسے مضر اجزا شامل ہوتے ہیں جو گلے کے انفیکشن سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت ایسے مشروبات کی تیاری اور فروخت پر چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام متعارف کروائے تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ اشیا مہیا کی جا سکیں۔


NameE-MailNachricht