JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

تحصیل نوشہرہ ورکاں کے اساتذہ نے رسہ کشی اورکرکٹ میں ضلعی سطح پر میدان مار لیا

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)تحصیل نوشہرہ ورکاں کے اساتذہ نے رسہ کشی اورکرکٹ میں ضلعی سطح پر میدان مار لیا ،محکمہ تعلیم پنجاب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پہلے اساتذہ سپورٹس گالا میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کی رسہ کشی کی ٹیم نے تحصیل صدر گوجرانوالہ اور تحصیل کامونکی کو ہرا کر ضلعی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیارسہ کشی میں نوشہرہ ورکاں سے محمد شفیق ڈھڈی،محمد یونس،متہ ورکاں ہائی سکول سے میاں شاہد ،نشان انجم اوردیگر کھلاڑیوں شہزاد انصاری،محمد شاہد،جمشید احمد نے ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ کرکٹ کے ایونٹ میں بھی تحصیل نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے وزیر آباد کو ہرا کر ڈسٹرکٹ مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیاکرکٹ ٹیم کی نمائندگی بابر سلطان ،احمد رضا، محمد ابوبکر مصطفائی .محمد صدام ،ابوبکر دھوتھڑ،محمد،عثمان ارشد،عقیل اکرم، یعقوب خاں اور دیگر نے کی بیڈ منٹن میں نوشہرہ ورکاں تحصیل وزیر آباد سے ہار گئی ۔پنجاب میں پہلی بار اساتذہ کے لیے سپورٹس گالا منعقد کروانے کا مقصد اساتذہ میں جسمانی صحت، ٹیم ورک، باہمی ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ  ہے مقابلہ جات مردانہ اور زنانہ سرکاری سکولوں کے سٹاف میں تحصیل ، ضلع ، ڈویژنل اور صوبائی سطح پرمختلف کھیلوں کرکٹ ، بیڈ منٹن ، رسہ کشی اور دوڑ میں منعقد کروائے جا رہے ہیں۔تحصیل کے مقابلہ جات کی تقریب میں ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک (CEO DEA گوجرانوالہ)  نے تمام ٹیموں سے تعارفی ملاقات کی اور ان کو شاباش دی اور مزید جوش و جذبے سے کھیلنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہمارا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر سید سبطین مظہر (DEO مردانہ گوجرانوالہ)بھی موجود تھے۔


NameEmailMessage