JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

ستھرا پنجاب پروگرام محض نعرہ ثابت،نوشہرہ ورکاں محلہ محمد پورہ صفائی کے فقدان کا شکار

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام محض نعرہ ثابت،محلہ محمد پورہ صفائی کے فقدان کا شکار،بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام نوشہرہ ورکاں میں محض خواب و خیال بن کر رہ گیا ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں، خصوصا صدیق ٹھیکیداروڈ پر واقع محلہ محمد پورہ میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے جہاں سینٹری ورکرز ہفتوں سے غائب ہیں مقامی ذرائع کے مطابق محلے کی مختلف گلیوں میں کچرا نالیوں میں پھنس کر بندش کا باعث بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں گندا پانی گلیوں میں بہنے لگا ہے یہ صورتحال نہ صرف بدبو اور تعفن کا سبب بن رہی ہے بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہر میں سینٹری ورکرز کی معقول تعداد موجود ہے، لیکن وہ محلہ محمد پورہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں نظر ہی نہیں آتے۔ نہ تو گھروں سے باقاعدگی سے کوڑا اٹھایا جاتا ہے اور نہ ہی نالیوں کی صفائی کی جاتی ہے گلیوں میں کھڑا گندا پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے، جس سے ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ سے مطالبہ کیا کہ صفائی کے ناقص نظام کا فوری نوٹس لیا جائے سینٹری ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے  صفائی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔


NameEmailMessage