JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

دلہا کے مطالبے پر لڑکی والوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا



دلہا کے مطالبے پر لڑکی والوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا

 بھارت میں شادی سے متعلق آئے دن عجیب وغریب خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جہاں معمولی معمولی باتوں پر باراتیں واپس لوٹ جاتیں یا لڑکی والے شادی سے انکار کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی عجیب واقعہ ایک بار پھر بھارت میں پیش آیا ہے جہاں دلہا کے مطالبے پر دلہن والوں نے باراتیوں کو یرغمال بنا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہارنپور ضلع کے ایک گاوں میں شادی کا منڈپ اس وقت دنگل میں تبدیل ہوگیا جب دلہا نے جہیز میں ملنے والی چھوٹی گاڑی کو مسترد کرتے ہوئے بڑی گاڑی کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق دلہا کے ساتھ اس کے گھر والے بھی اس ناجائز مطالبے پر ڈٹ گئے اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی نہ کرنے اور بارات واپس لے جانے کی دھمکی تک دے ڈالی، پہلے تو دلہن والوں نے بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی، تاہم لڑکے والوں کے ہٹ دھرمی پر قائم رہنے پر وہ بھی غصہ میں آ گئے اور پوری بارات کو یرغمال بنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر دونوں طرف سے مداخلت کی گئی جس کے بعد لڑکی والوں نے دلہا اور اس کے 20 قریبی رشتے داروں کو روک لیا اور باقی کو واپس جانے دیا۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے تک فریقین میں تصفیہ کیلئے مذاکرات جاری تھے تاہم معاملہ کسی نہج پر نہیں پہنچا تھا۔


NomE-mailMessage