JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹھیکیدار غائب،سیاسی نمائندے بھی لاتعلق،عوام مشکلات کا شکار

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)نئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹھیکیدار غائب،سیاسی نمائندے بھی لاتعلق،عوام مشکلات کا شکار،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں محکمہ ہائی وے کی مبینہ غفلت کے باعث حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑکیں ناقص میٹریل اور غیر معیاری تعمیراتی کام کی نذر ہو گئی ہیں متعدد اہم شاہراہیں چند ماہ میں ہی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں جبکہ کئی سڑکوں کی تعمیر نامکمل ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے نوشہرہ ورکاں سے تتلے عالی جانے والا روڈ آدھے حصے میں قابل استعمال ہے جبکہ باقی آدھا شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے نوشہرہ ورکاں سے نوکھر جانے والا روڈشہر سے بھڑ چوک تک، مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس سے روزمرہ آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اسی طرح ماڑی بھنڈراں سے گھمن والا بوپڑا روڈ پر بھی ناقص تعمیر کا منظر واضح ہے جہاں ٹھیکیدار نے محض سڑک پر پتھر ڈالے اور کام مکمل کیے بغیر غائب ہو گیاان سڑکوں کی یہ حالت نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی ہے بلکہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے جبکہ منتخب سیاسی نمائندے بھی سڑکوں کی زبوں حالی سے لاتعلق ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی وے کی مجرمانہ غفلت، ناقص نگرانی اور مبینہ ملی بھگت کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے روڈ چند ہی ماہ میں ناکارہ ہو گئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی حکام فوری نوٹس لیں، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سڑکوں کی از سرِ نو معیاری تعمیر یقینی بنانے کے علاوہ نامکمل سڑکوں کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو سفر میں آسانی میسر آسکے عوامی حلقوں کا کہناتھاکہ اس قسم کی غیر معیاری تعمیرات قومی وسائل کا ضیاع ہیں اور شفافیت کے بغیر ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ سکتا۔


NameE-MailNachricht