تتلے عالی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)تتلے عالی نوشہرہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹا پڑا ہے سڑک کے درمیان بڑے بڑے گہرے کھڈے پڑے ہوئے ہیں ،عوام ذہنی مریض بن گئی،وزیر اعلی مریم نواز سے ایکشن لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں سے تتلے عالی جانے والی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹا پھوٹ کا شکار ہے ۔سڑک پر گہرے کھڈے ہونے کی و جہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہی رہتا ہے۔تتلے عالی نوشہرہ روڈ کی تعمیر کھٹا ئی میں پڑ گئی ہے ۔جس کی وجہ سے اس سڑک پر مسلسل حادثات میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ۔ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ اور گہرے کھڈوں کی وجہ سے حادثات میں کئی لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں روڈ کے جگہ جگہ ٹوٹنے کی وجہ سے اور گہرے کھڈوں کی وجہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے ہنگامی بنیاد پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔