JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کرلی،متاثرہ مالک پریشان

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کرلی،متاثرہ مالک پریشان، بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے شہری کوانصاف کی فراہمی کے بجائے  مایوسی سے دوچار کر دیامحلہ اسلام پورہ کے رہائشی مظہر حسین کا قیمتی ساڑھے تین لاکھ مالیت کا 125موٹرسائیکل نامعلوم چور ہینڈل لاک توڑ کر چرا کر لے گئیمتاثرہ شخص نیقانونی کاروائی کے لیے مقامی تھانہ میں درخواست دی تو پولیس نے چوری کا مقدمہ مظہر حسین کی مدعیت میں درج کرنے کے بجائے اے ایس آئی سجاد مسیح کی مدعیت میں درج کر لیاحیرت انگیز طور پر پولیس نے ساڑھے تین لاکھ مالیت کے چوری شدہ موٹرسائیکل کی مالیت صرف 35 ہزار روپے لکھ کر اصل نقصان کو بھی نظرانداز کر دیامتاثرہ شہری نے اس رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، مقدمہ اصل مدعی کی شکایت پر درج کیا جائے اور چوری شدہ موٹرسائیکل کی اصل قیمت کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیشہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کا یہ رویہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور اس سے عوام کا پولیس پر اعتماد متاثر ہوتا ہے اگر متاثرین کی داد رسی کے بجائے انہیں نظر انداز کیا جائے گا تو قانون کی بالادستی محض دعووں تک محدود ہو جائے گی۔


NameEmailMessage