JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

ہیڈ ماسٹر عبدالستار دھاڑیوال60سالہ مدت ملازمت کے بعد ریٹائرڈ,شاندار تقریب کا اھتمام

 نوشہرہ ورکاں (تعلیمی رپورٹر )گورنمنٹ ہائی سکول عابدآباد کے ہیڈ ماسٹر عبدالستار دھاڑیوال36سال سے زائد تعلیمی تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد60سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہوگئے، سکول سٹاف اور اہل گائو ں کی طرف سے شاندارالوداعی پارٹی و تقریب کاانعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ ماسٹر عبدالستار دھاڑیوال دلہاکی طرح  پھولوں سے سجی اور لدی گاڑی میں اپنے عزیزوں اوردوست احباب کیساتھ 15کاروں کے قافلہ میں الوداعی تقریب میں شرکت کیلئے سکول پہنچے جہاں پر سکول اور گائو ں کے افراد نے پھول پتیوں کی برسات اور مالاں کیساتھ ہیڈماسٹر اور شرکائے قافلہ کاپرتپاک استقبال کیااور تقریب کیلئے بنائے گئے سٹیج پرلیجایاگیا جہاں پر عبدالستار کی 34سالہ سروس کے سکول متہ ورکاں ہائی سکول کے تمام سٹاف نے بھی شرکت کی تقریب میں ہیڈماسٹر کی تعلیمی تدریسی خدمات کوسراہاگیا اس موقع پر دیگر سکولوں کے اساتذہ ، انکے پرانے شاگردوں اورٹیچررہنما پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر محمدعارف کھوکھر، حاجی گلزاراحمد، شفقت محمود،بشیراحمد مجاہد اوردیگر نے بھی خطاب کیا اوردوست احباب نے بڑی تعدادمیں تحائف اور پھول پیش کیے بعدازاں پرتکلف کھانے کے بعد واپسی کیلئے روانہ ہوئے تو اہل گائو ں کی محبت اورخدمت انسانیت فانڈیشن کے میاں محمدارشد کی قیادت میں کارکنوں کے جذبات کودیکھ کرگاڑی سے اترگئے اورلوگوں نے جگہ جگہ والہانہ استقبال اورالوداع کہا تقریبا1کلومیٹر پیدل فاصلہ کے بعد نوشہرہ ورکاں پہنچے تو ہاشمی چوک میں اہل محلہ اور عزیزوں نے ڈھول کی تھاپ بھنگڑے کے ساتھ استقبال کیا گھر میں گیٹ کے باہرسے لیکرپورے گھر کو پھولوں سے سجی مسہری کی شکل دی گئی تھی اورساتھی اساتذہ کی بڑی تعدادبھی گھر پہنچی جہاں چائے، بوتل اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔ سکول میں انکے بعد عبدلستار دھاڑیوال کے شاگرد اور سائنس ٹیچر محمداصغر گجرنے سکول کاچارج سنبھال لیا۔


NameE-MailNachricht