JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

نوشہرہ ورکاں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو شہری سے5لاکھ روپے لوٹ کر فرار

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو شہری سے5لاکھ روپے لوٹ کر فرار،شہر میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا موضع چاچو کی کا رہائشی ناظم دوپہر دو بجے نجی بینک سے پانچ لاکھ روپے نکلوا کر بدروتہ روڈ پر بینک سے سومیٹر کے فاصلہ پر پہنچا تھا کہ اچانک دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیاعینی شاہدین کے مطابق ڈاکوں نے شہری سے رقم چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے اسلحہ لہراتے موقع واردات سے فرار ہو گئے شہریوں میں پولیس کی کارکردگی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاکہ علاقے میں پولیس گشت کو موثر بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے بدامنی کے بڑھتے واقعات نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اور پولیس کو چاہیے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔


NomE-mailMessage