JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں میں نا معلوم افراد نے محنت کش شخص کو سر میں اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر) علاقہ تھانہ تتلے عالی موضع گھمن والا میں محنت کش چرواہے کو سر میں اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا گیا تھانہ تتلے عالی میں محمد رفاقت کی مدعیت میں درج رپورٹ کے مطابق اسکا بھائی بھیڑ بکریاں پال کر بچوں کے لیے روزگار کماتا تھا اور گزشتہ روز وہ جانور حویلی  میں بند کر کے  چھوٹے بیٹے محمد عثمان کے ساتھ گھر سے باہر کسی کام کیلئے گیا اور شام گئے تک واپس نہ آئے اگلے روز وہ دیگر افراد کے ساتھ اپنے بھائی کی تلاش میں نکلا کہ ریاض نامی شخص کے گندم کے کھیت سے اسکے  بھائی عاشق حسین کی نعش ملی جسے سر میں اینٹوں سے ضربیں لگا کر نا معلوم افراد نے  قتل کیا ،تھانہ تتلے عالی پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تفتیش ہے ۔


NameE-MailNachricht