ہیوی ٹریفک کا شہر میں دن کے اوقات داخلہ مکمل بند
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے اقدامات جاری ،سی ٹی او کی پرپوزل پر انڈر پاس بنانے کا بھی فیصلہ۔۔۔
ہیوی ٹریفک کا شہر میں دن کے اوقات میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ،جی ٹی روڈ پر قائم پارکنگ سٹینڈ ختم کر کے سرکاری طور پر پارکنگ سٹینڈ بنا دیا گیا ہے ،ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔جی ٹی روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ جی ٹی روڈ گوندالانوالہ اڈا سے شیرانوالہ باغ تک بھی کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں جس پر سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے جی ٹی روڈ اور اندرون شہر میں قائم تجاوزات کو ختم کروا کے سڑکیں کشادہ کروائیں اور ٹریفک کے بہا کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن تعینات کر دئیے ۔