JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

عالمی یوم جنگلات پر اسسٹنٹ کمشنر آفس میں شجر کاری مہم کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا ، سابق ایم پی اے عبدالرحمان نے پودا لگا کر کیا

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر) عالمی یوم جنگلات کے حوالہ سے ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ ضلع بھر میں اور نوشہرہ ورکاں تحصیل میں بھی شجر کاری کا آغاز کیا گیا، نوشہرہ ورکاں تحصیل آفس کے احاطہ میں شجر کاری  کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور عالمی یوم جنگلات کے حوالہ سے پروگرام میں ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا ، سابق ایم پی اے عبدالرحمان گوجر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ ، تحصیلدار ملک خاور حیات ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالد رشید ، سپریڈنٹ میاں رضوان علی ، انچارج ریسکیو1122عرفان موسی۔ انسپکٹر انکروچمنٹ عمران نزیر ،عملہ میونسپل کمیٹی سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی اور دعائے خیر کرائی گئی،عالمی یوم جنگلات کے حوالہ سے ایک اور تقریب کا اہتمام  تتلے عالی روڈ پر ایگریکلچر آفس میں کیا گیا جہاں پر اور آفس کے احاطہ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا محکمہ زراعت کی طرف سے انسپکٹر رانا شبیر حسین نے پروگرام کو آرگنائز کیا اور اس موقع پر محکمہ زراعت کے ہر ملازم کو ایک سو پودا لگانے کے لیے دیا گیا ۔


NameEmailMessage