مجو چک :ٹریفک حادثہ ،دوکار سوار شدید زخمی حادثے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
نوشہرہ ورکاں:موضع مجوچک میں تیز رفتار کار روڈ پر کھڑے مزدے سے جا ٹکرائی،جس کے نتیجہ میں دونوں کارسوارافراد شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کنگن پور قصور کے رہائشی کار سوار دو افراد پچپن سالہ حبیب اسلم،اور پینتالیس سالہ محمد اشرف شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ کے بعد دونوں شدید ز خمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا۔