JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

رمضان پیکج کے تحت فی گھرانہ 10,000روپے پہنچانے کا آغاز ,رقم کن افراد کو کیسے اور کب ملے گی ،تفصیلات سامنے آگئیں

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کی مالی امداد کے لیے رمضان پیکج کے تحت فی گھرانہ دس ہزار روپے  مستحق افراد و گھرانوں تک پہنچانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جوادحسین پیرزادہ نے تحصیلدار ملک خاور حیات ،اور سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی میاں رضوان علی کے ہمراہ مختلف گھروں میں جا کر مستحق افراد کو مالی امداد مبلغ دس ہزار پہنچائے جبکہ اپنے آفس میں بھی مرد خواتین کو رمضان پیکج کے تحت مالی امداد دی۔اس پیکج کے تحت سٹی نوشہرہ ورکاں میں13سو اور تحصیل بھر میں13ہزار کے قریب  مستحق افراد تک رمضان پیکج مبلغ دس ہزار پہنچائے جائیں گے۔



NomE-mailMessage