JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

پٹرول خریدنے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر



پٹرول خریدنے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر

پٹرول خریدنے والے شہریوں کو چوری سے بچانے کے لیے سندھ حکومت نے پیٹرول پمپ مافیاز کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی کم مقدار دینے والے پمپس کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں 12 یٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے اور وہاں شہریوں کو فروخت کیے جانے والے پٹرل کی درست مقدار کو چیک کیا گیا۔

مہران ٹاون میں کم مقدار میں پیٹرول دینے پر پی ایس او پمپ کو سیل کردیا گیا، اس کے علاوہ صدر، آرام باغ، سول لائنز، گزری، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پٹرول دینے پر پی ایس او کے 2 ڈسپینسرز کو سیل کیا گیا، شارع فیصل پرقائم پی ایس او پٹرول پمپ بھی کم مقدار دینے والوں میں شامل ہیں۔


NameE-MailNachricht