نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)ویگو ڈالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق افراد شدید زخمی ،بتایا گیا ہے کہ محلہ رڑوالہ کا رہائشی سیف اللہ اپنی بیوی اور بہن کے ساتھ فوتیدگی سے واپس نوشہرہ ورکاں آ رہے تھے کہ چونگی نمبر 6محلہ رڑوالہ کے قریب ویگو ڈالے نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی حادثہ میں تںیوں افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیو جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں 55سالہ سلمی بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ سیف اللہ اور اسکی بیوی ریحانہ شدیدزخمی ہوگئیحادثے کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی ریحان ضیا ہاشمی ایس ایچ او انصر فاروق مان ہسپتال پہنچ گئے