JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

گلی میں شادی پر ڈھول بچانے کا تنازعہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) علاقہ تھانہ تتلے عالی میں تتلے حکیم حیدر علی کا رہائشی ارسلان جان کی بازی ہار گیا مقتول کو چند روز قبل فارنگ کر کے شدید زخمی کردیا گیا تھا جو دوران علاج  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل مقتول ارسلان کے کزن کی شادی تھی اور مہندی کی رات گلی میں ڈھول بجانے پر علی ، حمزہ ،زوہیب وغیرہ نے گھر کے سامنے ڈھول بجانے سے منع کیا تو فریقین میں جھگڑا ہو گیا جس کی بعد ازاں رات کو ہی صلح بھی ہو گئی جبکہ اگلے روز ارسلان جان گلی میں کھڑا تھا کہ مخالفین نے رنجش برقرار رکھتے ہوئے ارسلان کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اس واقعہ کا تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مضروب دوران علاج چل بسا۔


NameE-MailNachricht