JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

تحصیل نوشہرہ ورکاں میں انڈر 16فٹبال کے ٹرائلز کب ہونگے ؟تاریخ سامنے آگئی

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)پاکستان آرمی ، ضلعی محکمہ سپورٹس اورڈی ایف گوجرانوالہ کے اشتراک  سے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں انڈر 16 فٹبال کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8 جنوری تا 13 جنوری کو ہونگے ۔ان ٹرائلز میں سال یکم جنوری 2010 کے بعد پیدائش کے حامل فٹبال کے کھلاڑی ب فارم یا تصدیق شدہ نہم اور دہم کی سند تحصیل سپورٹس آفیسر کے پاس جمع کروا کر ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گے ۔ تحصیل سپورٹس آفیسر تنویر عباس کے مطابق ان ٹرائلز میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی ضلعی سطح پر ہونے والے قومی ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھا سکیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ ان ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔  یہ پہلا موقع ہے کہ فٹبال کے ٹرائلز تحصیل سطح پر منعقد ہو رہے ہیں۔ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے طلبا کیلئے یہ شاندار موقع ہے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے ان ٹرائلز میں شرکت کرسکتے ہیں۔


NameEmailMessage