JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں میں وکلاء کا دنگل سج گیا ،TBAنے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر) نوشہرہ ورکاں میں وکلاء کا دنگل سج گیا ،TBAنے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں وکلاء کا دنگل سج گیا ،TBAنے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 23اور 24دسمبر شام چار بجے تک جمع کرا سکیں گے26دسمبرکو اعتراضات 27کو جانچ پڑتال اور کاغذات واپسی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28دسمبرکو جاری کردی جائے گی اور،11جنوری بروز ہفتہ کو الیکشن ہوگا چوہدری اسرار احمد سیکھو ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈ نے باضابطہ الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ صدر کی سیٹ پر امیدوار ایک لاکھ پچاس ہزار روپے فیس کے ساتھ ،نائب صدر کی سیٹ پر پچاس ہزار ،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر ایک لاکھ روپے فیس ،جوائنٹ سیکرٹری چالیس ہزار،فنانس سیکرٹری تیس ہزار ،لائبریری سیکرٹری پچیس ہزار ،اڈیٹر بیس ہزار اور ممبران مجلس عاملہ پندرہ ہزار روپے  فیس کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن بورڈ کو جمع کرا سکیں گے۔


NameE-MailNachricht