سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹرائز کو کامیاب بنانے پر DFAگوجرانوالہ کا مشکور ہو ں:سید ضیا النور
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹرائز کو کامیاب بنانے پر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائیریکٹر سید ضیا النور نے ڈی ایف اے صدر حافظ ذکا اللہ زبیر کا شکریہ ادا کیا ۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی فٹ بال گرانڈ گوجرانوالہ میں سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹرائز کو کامیاب بنانیاور بہتر انتظامات کرنے پر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائیریکٹر سید ضیا النور نے ڈی ایف اے صدر حافظ ذکا اللہ زبیر، ڈی ایف اے کے سرپرست اعلی عبدالغفار سرویا ،سینئر نائب صدردلاور وحید ، جنرل سیکرٹری امجد حسین گجر،،فنانس سیکرٹری رانا محمد سلیم ،میڈیا ایڈوائزر حسن الیاس سرویا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے پریس کلب نوشہرہ ورکاں کے سپورٹس انچارج ارشاد نجم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں ذاتی طور پر گوجرانوالہ ڈی ایف اے عہدیداران کا ٹرائلز کے موقع پر بہتر انتظامات کرنے پر تہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا یہ بچے قوم کا مستقبل ہیں کامیاب ہوکر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔ یاد رہے اس وقت فیفا فٹ بال رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 198 نمبر پر ہے۔پاکستانی ٹیم میں اس وقت چھ کھلاڑی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز 2010 میںجنوبی افریقہ سے ہوا ۔ پاکستان نے پہلی بار 2014 میں برازیل میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔2015 ناروے کپ میں دوسری اور 2016 ناروے کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 2018 میں روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دوسری جبکہ 2022 قطر میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں تمام میچز میں ناقابل شکست رہی جبکہ فائنل میں مصر سے 4،3 سے رنز اپ رہی۔ سٹریٹ چائلڈ فٹبال نے پاکستان کی گرتی ہوئی ساکھ کو کور اپ کیا اس کا سہرا مسلم ہینڈز کے کوچ محمد رشید اور سید ضیا النور کے سر ہے جن کی تگ و دو سے پاکستان نے فٹبال میں نمایاں مقام حاصل کیا۔