JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

دوبرجی ورکاں :خاوند نے چھریاں مار کر بیوی کو قتل کیوں کیا ؟وجہ سامنے آگئی

 نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)خاوند نے چھریاں مار کر بیوی کو قتل کردیا ،مقتولہ چاربچوں کی ماں تھی،بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں دوبرجی ورکاں میں سفیر الحسن نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی بیوی ام صفورہ کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا مقتولہ تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں تھی مقتولہ کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مقامی پولیس نے مقتولہ کے والد غلام مرتضی کی مدعیت میں خاوند سفیرالحسن،سسر خوشی محمد اور ساس نظمت بی بی کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے شوہر سفیر الحسن کو حراست میں لے لیا پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کا خرچہ نہ دینے کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا 


NameEmailMessage