JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا



سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ رات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔


خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔


دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔


ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔


ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچا اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔





 

NomE-mailMessage