گوجرانوالہ :کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے امسال گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نہم جماعت کے امتحان میں حصہ لینے والے لاکھوں طلبا و طالبات کو پی بی سی سی کے فیصلہ کی روشنی میں عمر کی حد میں دس ماہ کی رعایت دے دی ہے یہ بات سیکرٹری تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ گوہر الطاف نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق اب ایسے طلبا و طالبات جن کی عمر گیارہ سال اور دو ماہ ہے وہ بھی نہم جماعت میں اپنے متعلقہ سکولز میں رجسٹریشن کروانے کے اہل ہوں گے ۔مذکورہ رعایت کے تحت گیارہ سال دو ماہ عمر والے طلبا و طالبات نہم جماعت کیلئے اپنے سکولز میں 12 دسمبر2024 تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔