JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے انتقالات و رجسٹریوں کے التوا کی روک تھام کیلئے سافٹ ویئر میں اہم تبدیلیاں

نوشہرہ ورکاں :پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے انتقالات  و رجسٹریوں کے التوا کی روک تھام کیلئے سافٹ ویئر میں اہم تبدیلیاں ۔  زیر التوا رجسڑی اور انتقال کی صورت میں اگلا نیا انتقال پاس نہیں کیا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے صارفین کی سہولت کے لیے سنٹرل لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ انفارمیشن  سسٹم کیسافٹ ویئر میں انتہائی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے پہلے بہت سے کیسز میں ریونیو افسران اور سب رجسٹرار پارٹیوں کے بائیو میٹرک ویریفیکشن اور بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد انتقالات/رجسٹری کا فیصلہ نہیں کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے زیر التوا انتقالات اور رجسٹریوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا تھا ۔ اس وجہ  سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ریونیو افسران یا سب رجسٹرار کے  تبادلے کی صورت میں نیا ریونیو  افسر یا سب رجسٹرار  زیر التوا کیسز کا اس لیے فیصلہ نہیں کرتے تھے کہ انہوں نے فریقین کے بائیو میٹرک ویریفیکشن اور بیانات خود ریکارڈ نہیں کئے ہوتے تھے۔ سافٹ وئیر میں نئی تبدیلیوں کیتحت سب رجسٹرار اور ریونیو افسرکی جانب سے فریقین کی  ویریفیکشن اور  بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد سافٹ وئیر ان کو پابند کرے گا کہ وہ ہر صورت میں اس کا فیصلہ کریں اور اس کو زیر التوا نہیں رکھا جا سکے گا ۔سافٹ ویئر میں اس تبدیلی کی بدولت انتقالات اور رجسٹری کو زیر التوا رکھنے کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا ۔


NameE-MailNachricht