مشہد (پریس ریلیز ) پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر جناب محمد اسحاق ڈار نے آج مشہد، ایران میں منعقدہ ECO کی وزرا کونسل کے 28ویں اجلاس میں ای سی او کلین انرجی سنٹر کے چارٹر پر دستخط کیے۔ چارٹر کا مقصد ای سی او خطے کو صاف اور پائیدار توانائی فراہم کرنا ہے۔ ای سی او کے دس رکن ممالک ہیں اور پاکستان ای سی او کے بانی ممالک میں شامل ہے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے علاقائی تجارت اور روابط کے فروغ اور ای سی او ریجن میں مربوط مارکیٹوں اور پیداواری سہولیات کے قیام پر زور دیا۔