JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

نوشہرہ ورکاں کے نواحی دیہاتوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ,شہری لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز سے محروم

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)راہزنی میں شہری لاکھوں نقدی اور موبائل فونز سے محروم،بتایاگیا ہے کہ موضع ماڑی خورد کارہائشی عدنان حمید اپنے ساتھی شفقت کے ہمراہ شیخوپورہ جارہے تھے کہ گرمولہ ورکاں کی قریب مسلح ڈاکوں نے دونوں سے دولاکھ چالیس ہزار روپے چھین لیے علاوہ ازیں نتھوسیویا کا رہائشی ذیشان علی ساتھی حسنین کے ہمراہ نوکھر سے گاں آ رہاتھا کہ موضع فتح کی کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکودونوں سے زبردستی پچاس ہزار روپے موبائل فونز اور گرم چادر چھین کر فرار ہوگئے مقامی پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔


NameEmailMessage