JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

بھارتی نوجوان آن لائن750 روپے کی فراڈ سکیم بیچ کر کروڑ پتی بن گیا

مبئی(نیوزڈیسک)بھارتی نوجوان نے شاطر دماغ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن 750 روپے کی اسکیم بیچ کر خوب کمائی کرلی۔ بارہویں پاس نوجوان نے بھارتی پولیس کو بھی چکرا کر رکھ دیا۔ پولیس کیمطابق بھارتی ریاست راجستھان کے بھیلواڑا میں پولیس نے 12ویں پاس نوجوان کو گرفتار کرلیا جس پر آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات ہیں

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بھارت بھر میں سینکڑوں لوگوں کو 750 کی ایک اسکیم کے تحت دھوکہ دیا اور انہیں لوٹ لیا۔بھیم گنج پولیس نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے بعد گزشتہ 18 ماہ میں ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے کافی امیر ہوگیا، نوجوان کے اکاونٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران حیران کن ٹرانزیکشن کی گئی۔

نوجوان کے خلاف مہاراشٹر، ادیشہ اور اتراکھنڈ میں شکایات درج کی جاچکی ہیں، پولیس اسکی مالی معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔تفتیش کے دوران پولیس نے نوجوان کے قبضے سے 29 ڈیپٹ اورکریڈیٹ کارڈ، 9 اسکینرز، 11 بینک کے چیک بکس، 23 پین ڈرائیوز، 9 اسکینرز، ایک کارڈ ریڈر، 5 سم کارڈز، تین سیلس اور دیگر کاغذات ضبط کرلئے۔

پولیس آفیسر جتین جین نے بتایا کہ ایس پی دھرمیندر سنگھ کی نگرانی میں بھیلواڑا میں سائبر فراڈ کوختم کرنے کیلئے آپریشن اینٹی وائرل نافذ کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران انمول نگر کے رہائشی وحید حسین نامی نوجوان کو پکڑا گیا۔انھوں نے بتایا کہ 2022 میں سائبر مجرم بنٹی بابا نے وحید کو ٹریننگ دی تھی، بعدازاں وحید نے فیک سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے اور لوگوں کو فیک ویب سائنٹس کا اشتہار دینے کی شروعات کی۔


NameE-MailNachricht