JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے بنیظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبائی محکموں، بلدیاتی کونسل اور خود مختار کارپوریشنز میں عام تعطیل ہو گی ۔

قبل ازیں سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے, محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی ہے ۔

برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر طلب کیاگیا ہے ۔



NameEmailMessage