JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

سموگ سے کاروبارِ زندگی متاثر، مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند ہونے لگیں


سموگ سے کاروبارِ زندگی متاثر ہونے لگا، سموگ کی روک تھام کیلئے مارکیٹیں اور ہوٹلز رات آٹھ بجے بند ہونے لگے۔سموگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، تعلیمی ادارے، تفریح گاہیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹیں اور ہوٹلز بھی رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہونے لگا ہے، سموگ کے پیش نظر تاجروں نے بھی اپنے کام کے اوقات تبدیل کر لئے ہیں۔شہر کی مارکیٹیں دوپہر12 بجے کے بجائے صبح 9بجے کھلنے لگیں ہیں، ہال روڈ کے تاجروں کا کہنا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے اچھا اقدام ہے، تاہم کام متاثر ہونے سے بعض تاجر شکوہ کرتے بھی دکھائی دیئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کے لئے مارکیٹیں 17نومبر تک رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی۔


NameE-MailNachricht