لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواست کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس میں جنریٹر میں آلودگی کنٹرول کرنے والا آلہ نصب کرنے کا حکم اور ہاٹ سپاٹ ایریاز سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ 15 دن میں چمڑے کی فیکٹریوں کے مالکان سے مل کر اقدامات کئے جائیں، دوسری جانب لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈان جاری ہے، 24 گھنٹے میں 19 مقدمات درج، 7 افراد گرفتار، 382 افراد کو 7 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے اور 28 افراد کو وارننگ دی گئی۔
فصلوں کی باقیات جلانے کی 12، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 315 خلاف ورزیاں ہوئیں، اینٹوں کے بھٹوں کی 2 اور دیگر 5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔