JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدرجو بائیڈن سے ملاقات شیڈول

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وائٹ ہاوس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کرلیا، نومنتخب اور سبکدوش صدور کی ملاقات بدھ کی صبح11بجے اوول آفس میں ہوگی۔امریکا میں روایتی طور پر سبکدوش صدر نئے منتخب صدر سے ملاقات کرتا ہے،2020میں انتخابات ہارنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس روایت کو توڑ دیا تھا اور نومنتخب صدر جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کی تھی۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے5نومبر کے انتخابات میں کملا ہیرس کو شکست دی اور اب وہ 20جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔دوسری جانب نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ایگزیکٹو آرڈرز اور اعلانات تیار کرلیے ہیں۔ معاہدے سے علیحدگی کے بعد مغربی زمین کو کان کنی کے لیے کھول دیا جائے گا،

ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں بھی پیرس معاہدے کو غیر موثر قرار دے کر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔یادرہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کی تیاریاں جاری ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی پرکاپ انتیس کا سربراہی اجلاس آذربائیجان میں11سے22نومبر کو ہوگا۔



NameE-MailNachricht