صوابی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے صوابی میں ہونے والے جلسے میں امریکی پرچم لہرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی جلسے میں شرکت کرنے والے ایک شہری نے امریکا کا جھنڈا لہرا دیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ امریکا کا جھنڈا جلسے میں کیوں لایا گیا، شہری سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔