JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

صدر ،وزیراعظم کی مبارکباد، ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر اثر نہیں پڑیگا ،دفترخارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا ،پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، ترجمان نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو دہرایا اور کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کے جذبات نہیں دبا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں کو آگاہ کیا کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس میں دونوں ممالک نے مشرق وسطی کی صورتحال اور غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی غزہ کے حالات پر رپورٹ کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسرائیلی حملوں سے یو این آر ڈبلیو اے کے کارکنوں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

ان حملوں کے باعث فوری طبی امداد کے منتظر فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان نے کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی انتظامیہ سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف11نومبر کو سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض جائیں گے۔ اس کانفرنس میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی اور وزیراعظم مختلف رہنماوں، بشمول او آئی سی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم بعد ازاں باکو میں منعقدہ کوپ29سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ یہ کانفرنس اس وقت ہو رہی ہے جب پاکستان میں لاکھوں افراد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہیں۔


NameEmailMessage