JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

شہر میں سموگ کی شدید صورتحال آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان

لاہور :شہر میں سموگ کی شدید صورتحال آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں آج بھی فضائی آلودگی 700اے کیو آئی سے زائد رہی، موسمیاتی ماہرین نے مزید خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، سموگ کی شدید صورت حال آئندہ دو سے تین دن مزید رہنے کا امکان ہے۔

چندی گڑھ، سہارن پور، نئی دہلی، ہریانہ، جالندھر اور جے پور سے مشرقی ہواں نے لاہور، ملتان اور ملحقہ علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھا دی۔

لاہور میں 4 کلومیٹر اور ملتان میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سمت شمال سے جنوب کی طرف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سہ پہر کے بعد مغرب سے مشرق کی طرف ہوا کا رخ اور رفتار بدلنے سے سموگ میں کمی آ سکتی ہے۔

پنجاب حکومت کا اینٹی سموگ آپریشن بھی جاری ہے، سڑکوں پر پانی کا چھڑکا اور دھول مٹی صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے گرائے جا رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ شہری ماسک پہنیں، بیمار ہونے سے بچنے کیلئے گھروں پر رہیں۔



NameE-MailNachricht