نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر ) اٹلی سے چھٹی گھر واپس آنے والے دھوندیا نوالہ کا رہائشی ممتاز علی کو 2 نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر مریدکے کے قریب لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دھوندیانوالہ کا رہائشی اٹلی سے واپس لاہور ائیر پورٹ پہنچا اور ائیر پورٹ سے بذریعہ کیری ڈبہ اپنے آبائی گائوں دھوندیانوالہ تحصیل نوشہرہ ورکاں آرہا تھا کہ راستے میں مریدکے کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اٹلی پلٹ ممتاز علی ، بہن صابراں بی بی اور بھانجے اظہر علی اور کیری ڈبہ ڈرائیور سے نقدی ،موبائل فون اوراٹلی کے قیمتی دستاویزات لوٹ لیے ۔تھانہ صدر مریدکے پولیس نے مقدمہ نمبر1813/24زیر دفعہ 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔