وفاقی کابینہ نے حج پالیسی2025کی منظوری دے دی ، اگلے سال ایک لاکھ79ہزار210عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50فیصد کے تناسب سے تقسیم ہو گا ، سرکاری حج پیکیج 10لاکھ 65ہزار سے 10لاکھ75ہزار کے درمیان ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔