آلودہ ترین شہروں میں 559اے کیوآئی کیساتھ اس وقت دہلی پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے ، صوبائی دارالحکومت میں اب اے کیو آئی 247ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ملتان میں فضائی آلودگی کامعیار230ہوگیا۔
اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی ہوئی ، اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کاکہنا ہے کہ نارتھ ویسٹ سے ہوا چلنے پر سموگ میں کمی ہوئی، دن کے اوقات میں دھوپ اور رات کوموسم سرد ہوگا، اگلے چند روز میں سموگ زائل ہو جائیگی۔