JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

چینی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری کے بعد ایک اور اچھی خبر آگئی

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی۔

مختلف برانڈز کی چائے کی پتی 250 روپے تک سستی کی گئی ہے، چائے کی پتی کی 800 گرام قیمت 200 سے 250 روپے کم کردی گئی۔ چائے کی پتی کی 800 گرام کی نئی قیمت 1350 سے لے کر 1721روپے مقرر کی گئی ہے۔

چائے کی پتی کی 430 گرام کی قیمت میں 130 سے لے کر 190روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 700 سے لے کر 908 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی سٹورز نے اس سے پہلے چینی 13 روپے فی کلوسستی کر دی تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔


NameE-MailNachricht