JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

امریکی صدارتی الیکشن؛ 7اہم ریاستوں میں کون سی ریاست پانسہ پلٹ ثابت ہوگی


امریکا کے صدارتی انتخاب میں سوئنگ اسٹیٹس کہلائی جانے والی 7ریاستوں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس بار ان میں سے بھی ایک ریاست فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس اور ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ جس ریاست میں جلسے منعقد کیے ہیں اور انتخابی مہم کے آخری روز بھی سب سے زیادہ گہماگہمی رہی وہ پنسلوانیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار ممکنہ طو پر ریاست پنسلوانیا جسے Most Win ریاست بھی کہا جا رہا ہے، نئے امریکی صدر کے چناو کا فیصلہ کرے گی۔

وائٹ ہاوس میں صدارتی منصب سنبھالنے کے لیے کسی بھی امیدوار کو538میں سے 270الیکٹورل ووٹس حاصل کرنا ہوں گے۔43ریاستوں میں کسی میں ٹرمپ تو کسی میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے۔

البتہ سوئنگ اسٹیٹس کہلائی جانے والی فیصلہ کن ریاستوں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں معاملہ مختلف ہے۔ کسی امیدوار کو واضح برتری حاصل نہیں۔

ان میں سے بھی19الیکٹورل ووٹس والی ریاست پنسلوانیا واحد فیصلہ کن ریاست کی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہاں سے ڈیموکریٹس جیتی آئی ہے لیکن2016میں ٹرمپ نے یہاں سے ہیلری کلنٹن کو شکست دیکر پانسہ پلٹ دیا تھا۔

2020میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں پنسلوانیا نے ٹرمپ کے بجائے جوبائیڈن کا انتخاب کیا تھا۔ یہ ریاست جوبائیڈن کی جائے پیدائش بھی ہے۔ جس کا انھوں نے فائدہ اٹھایا۔

تاہم آج صدارتی الیکشن کی ووٹنگ میں پنسلوانیا کے ووٹرز جوبائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹس کی امیدوار بننے والی کملا ہپرس کے حق میں ویسے ہی ووٹ کاسٹ کرتے ہیں جیسے جوبائیڈن کو کیا تھا یا نہیں۔ اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔



NameE-MailNachricht