JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

نواز شریف امریکا سے لندن پہنچ گئے، مریم نواز 5نومبر کو لندن جائیں گی

لاہور :صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف امریکا میں چیک اپ کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لیگی کارکنوں اور عہدیداروں نے والہانہ استقبال کیا۔ایون فیلڈ ہاوس کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کاکہنا تھا کہ پی آئی اے کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا ارادہ ہے، اللہ کرے پی آئی اے کے بارے میں جو کہا وہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز بھی بہت اچھا کام کر رہی ہیں، ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں غریب آدمی کی زندگی آسان ہو۔

وزیراعلی پنجاب کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفکیشن کے علاج کے لیے لندن روانگی متوقع ہے۔ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا 5نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے، مریم نواز نجی دورے پر لندن ہوں گی۔پارٹی ذرائع مریم نواز لندن اپنے علاج کے لیے جائیں گی، وہ لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، مریم نواز کا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔



NameEmailMessage